پی ایس ایل 7، پی سی بی کا کرکٹ شائقین کیلئے بڑا اعلان

کرکٹ

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں کرکٹ فینز دیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ شائقین اپنی پسندیدہ شخصیت کے کوائف سے متعلق آن لائن فارم 23 جنوری تک جمع کروا سکتے ہیں، یہ آن لائن فارم پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ گذشتہ کی طرح ساتویں ایڈیشن میں بھی مجموعی طور پر 34 شخصیات کو ہیروز کے ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

کرکٹ شائقین کی طرف سے جمع کروائے گئے ان امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری پی سی بی کو گورننگ بورڈ دے گا جنہیں پوسٹ میچ تقاریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں