انڈر 19ورلڈ کپ : حسیب اللہ کی 135رنز کی اننگز، پاکستان کی زمبابوے کو شکست

کرکٹ

پورٹ آف سپین:(دنیا نیوز) حسیب اللہ کی 135 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے کو 115رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر بڑے بڑوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

کیربینز کے دیس میں ایونٹ کے 10ویں میچ میں پاکستان انڈر 19 کا زمبابوے سے مقابلہ ہوا ، قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 315 رنز جوڑے ، اوپنر حسیب اللہ خان نے خوب زور بازو دکھایا اور135 رنز کی سپر اننگز کھیلی ۔

شاندار اننگز کھیلنے والے حسیب اللہ خان مین آف دی میچ قرار پائے ، ساتھ ہی ایونٹ کے ٹاپ سکورر بن گئے ۔ جواب میں زمبابوین جونیئر ٹیم 43 اوورز میں 200 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، اویس علی نے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں