قومی کرکٹر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار

کرکٹ

لاہور :(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی جانب سے اپنے پہلے میچ کے پہلے ہی اوور میں 3 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا جس کا ٹیسٹ ہوگا۔

محمد حسنین کا بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ مکمل ہوگیا ،فاسٹ باؤلر نے 3 گھنٹے نجی یونیورسٹی میں قائم بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ دیا جبکہ رپورٹ 14 روز کے اندر موصول ہوگی ۔

خیال رہے کہ بگ بیش لیگ کے رواں سیزن میں محمد حسنین ٹیم سڈنی ٹھنڈر کی نمائندگی کررہے تھے، حسنین شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوورز میں3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

علاوہ ازیں محمد حسنین نے بگ بیش کے میچ میں 96 ایم پی ایچ کی رفتار سے بولنگ بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ محمد حسنین 75 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 92 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں