پی سی بی ٹورنامنٹس میں زائد العمر کھلاڑیوں کی شمولیت معاملہ، انکوائری شروع

کرکٹ

لاہور:(دنیا نیوز) نیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس میں انڈر 13 اور 16 کرکٹ ٹیموں میں زائد العمر کھلاڑیوں کی شمولیت کے معاملہ پر پی سی بی میں اندرونی انکوائری شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اندرونی انکوائری میں ذمہ داران کا تعین کرنے کے بعد باقاعدہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

معاملے میں کوچز ، سلیکٹرز، فزیو تھراپسٹ اورڈاکٹرز کے کردار کا جائزہ لیا جارہا ہےجبکہ ایج گروپ کرکٹ میں زائد العمر کھلاڑیوں کی شمولیت پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ غصے میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیا کراچی پہنچ گئے، انڈر 13 کھلاڑیوں کے بون ایج ٹیسٹ کراچی میں کئے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ معطل ہونے پر پی سی بی کو بھاری اضافی مالی اخراجات بھی برداشت کرنا ہوں گے ، تاہم ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں