پی ایس ایل: کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی، کمیٹی قائم

کرکٹ

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کیلئے پی ایس ایل کی تمام 6 فرنچائزز کیساتھ ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروٹوکول کا اشتراک کیا ہے۔

پروٹوکول کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بنائے گئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی اور عملے کے ارکان کو 5 میچوں تک کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی سی بی نے خلاف ورزیوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔ ‘معمولی’ خلاف ورزیوں پر میچ فیس کا 25 سے 50 فیصد جرمانہ ہو سکتا ہے جبکہ ‘بڑی’ خلاف ورزی پر 1 سے 5 میچوں کی پابندی لگ سکتی ہے۔ بار بار خلاف ورزی یا اس سے بھی زیادہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں عملے کے رکن کو ٹورنامنٹ سے معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔

پی سی بی نے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو خلاف ورزیوں کو دیکھے گی اور کسی بھی خلاف ورزی پر ان کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں