شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کو ارطغرل قرار دیدیا

کرکٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو ارطغرل غازی قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے یاک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں اور وکٹ کیپر محمد رضوان ہمیشہ بابر کو کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارے ارطغرل غازی اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں بھارتی کرکٹر راہول کی وکٹ میرے کیرئیر کی بہترین وکٹوں میں سے ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل عجیب سا ماحول بن جاتا ہے کہ یہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں روہت شرما کو آؤٹ کرنے سے متعلق سوال پر فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف پلاننگ سے باؤلنگ کرائی، مجھے معلوم تھا وہ عامر کے خلاف ان سوئنگ گیند پر آؤٹ ہوئے تھے جس کا میں نے بھی فائدہ اٹھایا۔ میں نے سوچا ہوا تھا جب بھی بھارت کے خلاف موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں