کامران، ارشد کا کورونا ٹیسٹ مثبت، امام اور عماد ریزرو پول میں شامل

کرکٹ

کراچی:(دنیا نیوز) کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لئے امام الحق اور عماد بٹ کو ریزرو پول میں شامل کرلیا ہے۔

پی ایس ایل 7 کے لئے فرنچائز پشاور زلمی نے امام الحق اور عماد بٹ کو ارشد اقبال اور کامران اکمل کے جزوی متبادل کے طور پر شامل کیا ہے۔

سلمان علی آغا اور مصدق احمد ریزرو پول میں دستیاب نہیں جبکہ 20 جنوری کو کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز 27 جنوری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے میچ سے ہوگا، کراچی مجموعی طور پر کھیلے جانے والے 34 میں سے 15 میچوں کی میزبانی کرے گا جس کے بعد 10 فروری سے یہ میلہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں سجے گا اور فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں