چیئرمین پی سی بی کا طریقہ انتخاب درست نہیں: محمد حفیظ

کرکٹ

لاہور: (روزنامہ دنیا) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخاب کے طریقہ کار پر سوال اٹھا دیا۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ آج تک پاکستان کے ڈریسنگ روم میں سیاست نہیں دیکھی۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار درست نہیں، چیئرمین پی سی بی کا انتخاب سلیکشن کے تحت ہوتا ہے۔ محمد حفیظ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا چناؤ انتخابات کے ذریعے کرنا چاہیے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی سیاسی بنیادوں پر آتا ہے، سیاسی طور پر آنیوالے چیئرمین کو کرکٹ کی سمجھ ہی نہیں ہوتی۔ محمد حفیظ نے کہا کہ وزیراعظم کے ڈپارٹمنٹ کرکٹ ختم کرنے کے فیصلے پر اعتراض ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں