شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، قرنطینہ میں چلے گئے

کرکٹ

لاہور: (دنیا نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ شاہد آفریدی سات روزہ آئسولیشن مکمل کرینگے، ان کو گھر بھیج دیا گیا جہاں وہ قرنطینہ کی مدت گزاریں گے۔ کرکٹر کو دو روز بعد دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، ان میں کوویڈ علامات تاحال ظاہر نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی گزشتہ روز بائیوسکیور ببل چھوڑ کر اہل خانہ سے ملنے گئے تھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں