وہاب ریاض نے سیاست میں آنے کا فیصلہ واپس لے لیا

لاہور: (ویب ڈیسک)نگران پنجاب حکومت کے مشیر برائے کھیل فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ان کا باقاعدہ الیکشن لڑنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

نجی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ موقع ملا تو سیاست کے میدان میں بھی صلاحیتیں دکھاؤں گا مگر اب میرا ایم پی اے اور ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں پسند ناپسند شروع سے چلتی آرہی ہے، کرکٹر کو اس وجہ سے پریشان نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اس بنیاد پر د کسی بھی کرکٹر کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔

وہاب ریاض نے بتایا کہ جب وہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے تو اس دور میں کلب کرکٹ میں سہولیات نہیں ہوتی تھیں، حکومتی سطح پر مختلف کھیلوں کو فروغ دے رہے ہیں اب ہمیں نچلی سطح پر ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اس کو آگے بڑھانے میں ہاتھ بٹائیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں