بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال سے ٹیسٹ سیریز متاثر نہیں ہوگی: پی سی بی

لاہور: (دنیا نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال سے پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریزمتاثر نہیں ہوگی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں، بنگلہ دیش اے ٹیم نے 7 اگست اور سینئر ٹیم نے 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے۔

بنگلہ دیش اے ٹیم پاکستان میں دو چار روزہ میچز اور ون ڈے سیریز کھیلے گی جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی سینئر ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21اگست سے کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں