جو روٹ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے انگلش بیٹر بن گئے

لارڈز: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ 34 سنچریاں بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے۔

جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچری بنا کر ٹیسٹ کیریئر کی 34 ویں سنچری بنائی،جو روٹ نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 33 سنچریاں بنائی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں