چیمپئنز ون ڈے کپ: آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دوسرا ایلمینیٹر تاخیر کا شکار

فیصل آباد: (دنیا نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کا دوسرا ایلیمینیٹر میچ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میں تاخیر کا شکار ہوگیا۔

فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں ہونیوالے چیمپئنز ون ڈے کپ کا دوسرا ایلیمینیٹر آج مارخورز اور لائنز کے درمیان ہونا ہے، میچ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گراؤنڈ کے اندر مختلف مقامات پر پانی خشک کرنے کی کوششیں جاری ہیں، باؤنڈری کے اطراف میں بھی پانی جع ہے، میچ شروع ہونے میں چار گھنٹے تک کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کے پہلے ایلیمینیٹر لائنز نے سٹالینز کو 12 رنز سے شکست دی تھی جبکہ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پینتھرز کا مقابلہ کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں