چیمپئنز ون ڈے کپ: دوسرا ایلیمینیٹر منسوخ، مارخورز نے فائنل میں جگہ بنالی

فیصل آباد: (دنیا نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کا دوسرا ایلیمینیٹر میچ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیر کے بعد منسوخ کردیا گیا۔

فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں ہونیوالے چیمپئنز ون ڈے کپ کا دوسرا ایلیمینیٹر آج مارخورز اور لائنز کے درمیان ہونا تھا جو آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا، مارخورز نے لیگ مرحلے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کی وجہ سے فائنل میں جگہ بنائی ہے، چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل اتوار کو ماخورز اور پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں