جوش ہیزل ووڈ انجری کا شکار، بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
ایڈیلیڈ: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بورڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ انجری کا شکار ہو کر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اس بارے میں اعلان کیا ہے کہ شین ایبٹ اور برینڈن ڈوگیٹ کو آسٹریلوی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے تاکہ ہیزل ووڈ کی کمی پوری کی جا سکے تاہم جوش ہیزل ووڈ ایڈیلیڈ میں ٹیم کے ہمراہ موجود رہیں گے۔
واضح رہے کہ بورڈر گواسکر ٹرافی کا دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا، 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔