کیوی اوپنر ڈیون کانوے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر

کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیون کانوے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ڈیون کانوے پہلے بچے کی ولادت کے باعث تیسرا ٹیسٹ مس کریں گے، ڈیون کانوے کی جگہ مارک چیپمین کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ ہفتے سے ہیملٹن میں شروع ہو گا، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں