امید ہے ٹیم آسٹریلیا اور زمبابوے کی طرح یہاں بھی پرفارم کرے گی: محمد رضوان
ڈربن: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ نیا چیلنج ہے، امید ہے جیسے ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے میں پرفارم کیا یہاں بھی پرفارم کرے گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کے نئے کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ ہے، ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا پتا ہے۔
محمد رضوان نے کہا کہ اوور سیز سیریز ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے اچھی ٹیم بنائیں گے۔
فخر زمان بارے سوال کے جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ فخر زمان میچ ونر کھلاڑی ہے، وہ بیمار ہیں، پی سی بی نے میڈیکل سٹاف کو فخر زمان کی اچھی دیکھ بھال کا کہا ہے۔