افغانستان کیخلاف سیریز: زمبابوے کا ٹی 20، ون ڈے سکواڈ کا اعلان

ہرارے: (ویب ڈیسک) زمبابوے نے افغانستان کے خلاف ہوم سیریز کے لئے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹ کے لئے الگ الگ سکواڈ کا اعلان کردیا۔

بین کرن کو افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، بائیں ہاتھ کے بلے باز بین کیورن کو ون ڈے سیریز اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نیومین نیاموری کو آج 11 دسمبر سے افغانستان کے خلاف شروع ہونے والی ہوم ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے زمبابوے کےسکواڈ میں پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔

28 سالہ بین کیورن انگلینڈ میں پیدا ہونے والے انگلینڈ کے بین الاقوامی کھلاڑی ثام کیورن اور ٹام کیورن کے درمیانی بھائی اور زمبابوے کے سابق انٹرنیشنل اور کوچ کیون کرن کے بیٹے ہیں۔

تین ون ڈے سیریز کے میچز بالترتیب 17، 19 اور 21 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، تمام وائٹ بال میچ ہرارے میں کھیلے جائیں گے، اس کے بعد دونوں ٹیمیں 26 دسمبر سے بلاوایو میں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلیں گی۔

افغانستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لئے زمبابوے کے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں سکندر رضا (کپتان)، فراز اکرم، برائن بینیٹ، ریان برل، ٹریور گوانڈو، تکودزواناشے کایتانو، ویسلی مادھویرے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا، تشنگا موسیکیوا، بلیسنگ مزاربانی، ڈیون مائرز، رچرڈ نگروا اور نیومین نیاموری شامل ہیں۔

زمبابوے کے ون ڈے سکواڈ میں کریگ ایروائن (کپتان)، برائن بینیٹ، بین کرن، جویلورڈ گومبی، ٹریور گوانڈو، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا، تاشینگا میوسیکیوا، بلیسنگ مزاربانی، ڈیون مائرز، رچرڈ نگاراکانوریا، ویگن مائرز، نیور نگاراوچی، نیوٹنڈا ماپوسا اور شان ولیمز شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں