پہلا ٹی ٹوئنٹی: زمبابوے نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
ہرارے: (دنیا نیوز) پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی۔
سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، کریم جنت ناقابل شکست 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد نبی 44، حضرت اللہ زئی 20، عظمت اللہ عمرزئی 13، صدیق اللہ اٹل 3، محمد اسحاق 1 اور رحمان اللہ گربز 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگواروا نے 3 اور ویلنگٹن ماساکاڈزا، بلیسنگ مزرابانی اور ٹریور گوانڈو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں زمبابوے نے 145 رنز کا ہدف 6 وکٹیں گنوا کے آخری گیند پر حاصل کیا، برائن بینیٹ 49 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ڈائن مائرز 32، رائن برل 10، کپتان سکندر رضا 9، ٹیڈیوناشےمارومانی 9 اور ویسلے مادھیویر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹاشنگا موسیکیوا 16 اور ویلنگٹن ماساکاڈزا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
افغانستان کی جانب سے نوین الحق نے 3، راشد خان نے 2 اور محمد نبی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔