محمد اخلاق نے امریکا میں کھیلنے کی پیشکش ٹھکرا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹی 20 کپ میں ڈولفنز کی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد اخلاق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں امریکا میں پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام کرکٹ پاکستان کیلئے کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، میرا پاکستان چھوڑ کر کسی دوسرے ملک میں پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اخلاق نے کہا کہ میری کرکٹ پاکستان کے لیے ہے اور میں یہاں کھیلنا چاہتا ہوں، موجودہ دور میں فٹنس کی بہت اہمیت ہے اور میں نے ہمیشہ اچھی فٹنس کو برقرار رکھنے پر توجہ دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں