میاں چنوں: شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی، ساس، سسر کو قتل کر دیا

کرائم

میاں چنوں: (دنیا نیوز) میاں چنوں میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی، ساس، سسر کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال کے علاقے میاں چنوں میں عبد الحق ٹاؤن گلی نمبر دو میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، گھریلوتنازع پر شوہرنے بیوی ،ساس، سسر پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے بیوی فائقہ، ساس شبانہ اور سسر تحسین موقع پر چل بسے۔

قتل کی واردات کے بعد اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی موقعہ پرپہنچ گئی۔ ملزم ملک اظہر موقع سے 3 بچوں کو لے کر فرار ہو گیا۔ قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد اصل حقائق سامنے لائیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں