کراچی: پولیس، رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں، دو سگے بھائیوں سمیت تین ملزمان گرفتار

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی مِیں ملوث دو سگے بھائیوں سمیت تین ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔

سندھ رینجرز اور پولیس کی خفیہ اطلاع پر کراچی کےعلاقے بلوچ پاڑہ جہانگیر روڈ پرمشترکہ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش شاہنواز بلوچ عرف شانو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے آئس اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ملزم بڑے پیمانے پر آئس،ہیروئن اور چرس کی منشیات فروشی میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم منشیات حب چوکی بلوچستان سے خرید کردیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گرومندر،لسبیلہ،پی آئی بی کالونی اور جمشید روڈ پر منشیات فروحت کرتے ہیں۔ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شاہ لطیف پولیس کی خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کے دوران منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث سگے بھائی گرفتار کرلئے گئے۔ گرفتار ملزمان سے چار کلو سے زائد چرس برآمد۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں