فیصل آباد: بااثر افراد نے عوامی پارک میں پختہ مکان بنا کر قبضہ جما لیا

کرائم

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقے محلہ گٹی میں پی ایچ اے کی جانب سے بنائے گئے پارک پر بااثر افراد نے پختہ مکان بنا کر قبضہ جما لیا۔ پارک میں لگے کچرے اور گندگی کے ڈھیر پورے علاقے میں تعفن بھی پھیلا رہے ہیں۔

فیصل آباد کے جھمرہ روڈ سے ملحقہ محلہ گٹی میں واقع پی ایچ اے کا پارک بااثر قبضہ مافیا کے نرغے میں آگیا، قبضہ مافیا نے پارک کی اراضی پر مستقل گھر قائم کر کے پارک کے 50 فیصد سے زائد رقبے کو رہائشوں میں تبدیل کررکھا ہے جبکہ پارک کے باقی حصے پر لگے کچرے اور غلاظت کے ڈھیر علاقہ مکینوں میں بیماریاں پھیلا رہے ہیں، اہل علاقہ کہتے ہیں کہ متعدد بار شکایات کا اندراج کروایا گیا لیکن کوئی داد رسی نہیں ہوئی۔

معاملے پر ترجمان پی ایچ اے کہتے ہیں کہ پارک کی بحالی اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے پارک میں قائم قبضے کے خاتمے کیلئے متعدد بار احکامات تو جاری ہوئے لیکن احکامات عملدرآمد کی بجائے ردّی کی ٹوکری کی نذر ہوگئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں