کراچی: گاڑیوں کی چوری میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، گاڑیاں اور اسلحہ برآمد

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے کارروائیوں کے دوران گاڑیوں کی چوری میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتارکر کے چوری ہونے والی گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راو کے مطابق ملزمان کے قبضے سے کراچی سے مختلف علاقوں سے چوری ہونے والی کار، 3 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان عا دی جرائم پیشہ اور گاڑیاں چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ملزمان عطا اللہ لاشاری اور نذیربھیو کاریں چھیننے والے دیگر گروہوں کے سہولت کار بھی ہیں اور خود کاریں چھیننے کے علاوہ دیگر گروہوں کی معاونت بھی کرتے ہیں، ملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری اورمزید گاڑیوں کی بر آمدگی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں