نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- نیویارک:شاہ محمودقریشی سےناروےکی وزیرخارجہ کی ملاقات
  • بریکنگ :- نیویارک:دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال
Coronavirus Updates

گوجرانوالا: آزاد کشمیر میں الیکشن جیتنے کا جشن، مقبول گجر کی شدید ہوائی فائرنگ

کرائم

گوجرانوالا: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ 35 جموں 2 میں انتخابات جیتنے پر مقبول گجر اور سابق ایم این اے کے حامیوں نے شدید ہوائی فائرنگ کی، گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ گونج اٹھا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ لدھے والا کے علاقہ میں پیش آیا۔ جہاں کشمیر ایل اے 2 جموں کا الیکشن جیتنے والے مقبول گجر اور سابق ایم این اے میاں طارق کے حامیوں نے حکومتی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قانون کو بندوق کی نوک پر رکھ لیا۔

اس دوران جدید اسلحہ سے شدید فائرنگ کی گئی، گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ گونج اٹھا اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب گوجرانوالہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں