کراچی: 36 سالہ خاتون کو مبینہ پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، تفتیش جاری

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں شاہراہ فیصل تھانے کی حدود پہلوان گوٹھ میں واقع گھر میں مبینہ طور پر 36 سالہ کنول آگ لگا دی گئی۔ پولیس کے مطابق دو روز قبل خاتون نے زخمی حالت میں اپنے بیان میں گھریلو حالات سے تنگ آکر خودسوزی کا بتایا تھا۔

کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں 36 سالہ کنول کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، جاں بحق خاتون کے سگے بھائی عبدالقادر نے اپنے باپ اور سوتیلی ماں پر بہن کے قتل کا الزام لگا دیا۔ عبدالقادر کے مطابق سوتیلی والدہ اور سوتیلا بھائی کنول پر تشدد کرتے تھے جبکہ بہن کی شادی کی بات چل رہی تھی، جہیز نہ دینے کے بہانے سوتیلی ماں اور بھائی نے والد کے ساتھ مل کر بہن کو قتل کیا ہے، .واقعہ دو روز قبل 31 جولائی کو پیش آیا اور گزشتہ روز خاتون سول برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کا زخمی حالت میں ہسپتال میں بیان ریکارڈ کیا گیا جہاں متاثرہ خاتون نے کہا کہ اس نے گھریلو مسائل سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کی، خاتون کے بھائی سے پولیس رابطے میں ہے۔ اگر خاتون کے بھائی نے قانونی کارروائی چاہی تو مقدمے کا اندراج کریں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں