سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

آئی جی جیل خانہ سندھ قاضی نذیر احمد کے مطابق ملاقات پر پابندی کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد قیدیوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، جیلوں میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

جیلوں میں اضافی واش بیسن نصب، ہاتھ دھونے کی تلقین بھی کی جا رہی ہے اور قیدیوں کو جیلوں کے اندر ماسک بھی فراہم کئے جا رہے ہیں، اس سے قبل گزشتہ برس بھی ملاقات پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں