نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کےمعاملےپرکرس گیل کاٹویٹ
  • بریکنگ :- میں پاکستان جارہا ہوں ،کون چلےگامیرے ساتھ،کرس گیل
  • بریکنگ :- کرس گیل کابیان ٹویٹر کےٹاپ ٹرینڈمیں شامل
Coronavirus Updates

لاہور: نامعلوم افراد نے 55 سالہ شخص کو گھر میں گھس کر قتل کردیا

کرائم

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں نامعلوم افراد نے 55 سالہ شخص کو گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد امجد کو تیز دھار آلے سے گردن پر وار کرکے قتل کیا گیا، مقتول سید پارک شاہدرہ میں محلے کی زکوۃ کیمٹی کا چیئر مین تھا۔ گھر میں کام کرنے والے شخص نے پولیس کو 15 پر کال کر کے اطلاع دی۔ مقتول کے بچے بیرون ملک رہائش پذیر ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چند عرصہ قبل محمد امجد نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی۔ گزشتہ رات گھر میں ایک نقاب پوش خاتون مقتول کے گھر آئی تھی ، لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا، واقع کی تحقیقات کررہے ہیں، لاہور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں