لاہور سے لاپتہ 4لڑکیاں ساہیوال سے بازیاب ہو گئیں

کرائم

لاہور: (دنیا نیوز) ہنجروال سے لاپتہ ہونے والی 4لڑکیاں ساہیوال سے بازیاب ہو گئیں، بچیاں حالات سے دل برداشتہ ہوکر گھر سے گئیں، رکشہ ڈرائیور بہلا پھسلا کر بچیوں کو ساہیوال لے گیا۔

لاہور کے علاقے ہنجروال سے لاپتہ 4بچیوں کی کہانی میں نیا موڑ آ گیا، چاروں بچیوں کو ساہیوال سے بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یکم اگست کو 2سگی بہنوں سمیت 4بچیاں لاپتہ ہوئیں، تھانہ ہنجر وال پولیس نے بچیوں کے والدعرفان کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا اور ٹیمیں تشکیل دے کر بچیوں کی بازیابی کی کوششیں شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں لاپتہ ہونیوالی چار بچیوں کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

ذرائع کے مطابق چاروں بچیاں بہتر مستقبل کیلئے خود گھر چھوڑ کر گئیں، کنزہ اور انعم نے پڑوسی اکرم کی بیٹیوں عائشہ اور ثمرین کو بھی ساتھ ملایا، بچیوں کو رکشہ ڈرائیور بہلا پھسلا کر ساہیوال لے گیا، ملزم نے بچیوں کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لاہور پولیس بچیوں کو اپنی تحویل میں لینے کے لئے ساہیوال گئی

پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا، بچیوں کے مبینہ اغواء میں ملوث 2خواتین سمیت 6افرادزیر حراست ہیں، ملزموں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں