لاہور: سی ٹی ڈی پولیس کا خفیہ آپریشن، دو ہشت گرد گرفتار

کرائم

لاہور: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے خفیہ آپریشن کر کے لاہور سے دو ہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے لاہور سے 2 دہشت گردوں کو گرفتا کر لیا ہے ۔ دہشت گرد مظہر عباس اور عطاالرحمان کو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کیا۔ دہشت گرد مظہر عباس نے لاہورکی سرکاری عمارت پر دھماکہ کرنےکی منصوبہ بندی بھی کررکھی تھی۔

گرفتار ہونے والا دوسرا ملزم عطا الرحمان کا تعلق بھی ایک کالعدم تنظیم سے ہے اور لوگوں سے اپنی جماعت کیلئے فنڈز بھی اکٹھا کرتاتھا۔ دونوں دہشت گردوں سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

سی ٹی ڈی نے سات روز کے د وران 59 سرچ آپریشن کیے تھے۔ سرچ آپریشن کےدوران 49 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ تفتیش کے لیے 18 مشکوک فراد کو حراست میں لیا گیا۔ محرم کو پرامن بنانے کے لیے سی ٹی ڈی کے خفیہ سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں