پشاورمیں پک اپ کے خفیہ خانوں سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کرائم

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پک اپ کے خفیہ خانوں سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی، دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متنی کے علاقے میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس کے دوران ناکہ بندی پر پک اپ کو روکا گیا، گاڑی کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 29 شارٹ گن اور 30 بلٹ پروف جیکٹس برآمد ہوئیں۔

کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں