لاہور: نامعلوم ملزمان نے 8 سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا

کرائم

لاہور: (دنیا نیوز) نامعلوم ملزمان نے 8 سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

تفصیلات مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہڈیارہ کے علاقے ماہانہ گاؤں میں 8 سالہ بچی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ 8سالہ بچی حبیبہ کو تیز دھار کٹر سے نامعلوم ملزمان نے قتل کیا۔ ملزمان بچی کے ہاتھ میں کٹر پکڑا کر موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ 8 سالہ معصوم بچی کو کیوں اور کس نے قتل کیا ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معصوم بچی کے قتل کی تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں