کراچی پولیس کی کارروائی، بین الاقوامی دہشتگرد گروہ کے تین ٹارگٹ کلرز گرفتار

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی دہشتگرد گروہ کے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کےمطابق بین الاقوامی دہشتگرد گروہ کے تین ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان خصوصی تربیت یافتہ اور پیشہ ور ہیں۔ ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کا پلان بنا رکھا تھا۔ گرفتارملزمان میں نواز افغانی، امیر نواز عرف مینادار اور محمد خان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 1 ہینڈ گرنیڈ، 2 پستول اور 2 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔

سرفراز نواز کے مطابق ملزمان سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق اہم معلومات پر مشتمل ڈیٹا بھی برآمد ہوا ہے، گروہ کی فنڈنگ اور ٹارگٹ سے متعلق معلومات دبئی سے موصول ہوتی تھیں۔ ملزمان کو واردات کے لیے اسلحہ اور ٹرانسپورٹ سہولت کار دیتے تھے۔ گرفتارملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں، ملزمان سے ملنے والا اسلحہ فارنزک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں