نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ایبٹ آباد:نجی اسپتال میں خاتون کےہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش کامعاملہ
  • بریکنگ :- ایبٹ آباد:7 میں سے 6 بچےجاں بحق،ترجمان اسپتال انتظامیہ
  • بریکنگ :- ایک بچےکی حالت تشویشناک،ایوب ٹیچنگ اسپتال منتقل
Coronavirus Updates

لاہور: باغبانپورہ میں 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

کرائم

لاہور: (دنیا نیوز) باغبانپورہ مدینہ کالونی مہران پارک سے 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، اہل علاقہ نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

دونوں ڈاکوؤں نے 22 اگست کو شہری محمدرمضان کے گھر لوٹ مار کی تھی، مدعی مقدمہ ایجنسی سے پٹرول ڈلوا رہے تھے، رمضان کی اہلیہ نے ملزموں کو شناخت کر لیا۔

دونوں ڈاکو پولیس یونیفارم پہن کرگھرمیں داخل ہوئےتھے جن کی صدام اورعلی کے نام سے شناخت ہوئی۔ ایک ملزم علی سابق پولیس ملازم نکلا۔ اہل علاقہ پہلے دونوں ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کرتے رہے۔

پولیس نے 2 گھنٹے مذاکرات کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو تھانہ باغبانپورہ منتقل کر دیا۔ 22 اگست کو ڈاکو زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ مدعی مقدمہ نے تھانہ باغبانپورہ میں اندارج مقدمہ کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں