نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- شہبازشریف کاآئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانےکامطالبہ
  • بریکنگ :- ڈالرکی قیمت میں مزیداضافہ معیشت کیلئےتباہ کن ہے،شہبازشریف
  • بریکنگ :- ڈالرکی قیمت میں اضافےسےہمیشہ مہنگائی بڑھی،شہبازشریف
  • بریکنگ :- ڈالرکی قیمت میں اضافےسےعوام کنگال ہورہےہیں،شہبازشریف
  • بریکنگ :- حکومت کوعوام کی حالت زارکاکوئی احساس نہیں،شہبازشریف
  • بریکنگ :- آئی ایم ایف سےمعاہدےمیں کیاطےپایا،پارلیمنٹ کوبتایاجائے،شہبازشریف
Coronavirus Updates

کراچی: گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے کے دوران ذہنی مرض میں مبتلا بیٹے نے سگی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، قاتل موقع سے فرار ہو گیا۔

کراچی کے علاقے گلشن معمار خادم گوٹھ میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ ،گھریلو جھگڑے کے دوران جواں بیٹے نے 60 سالہ سگی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،واقعہ کےوقت گھر میں صرف مقتولہ لال بی بی اور قاتل بیٹا شکیل ہی موجود تھا، جبکہ مقتولہ کا دوسرا بیٹا وزیر باہر دوا لینے گیا ہوا تھا۔

مقتولہ کی بہن اور بھانجے کا کہنا تھا کہ ماں قتل کے بعد فرار ہونےوالا شکیل ذہنی مرض میں مبتلا تھا، جبکہ دیگر تین بیٹےاور مقتولہ کے شوہر الگ رہتےتھے۔مقتولہ لال بی بی کا آبائی تعلق رحیم یار خان تحصیل خان پور کٹورہ سے تھا،

پولیس کے مطابق مقتولہ کے سر پر وزنی چیز سے حملہ کر کے قتل کیا گیا، قاتل ماں کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر کے قاتل بیٹے کی تلاش شروع کر دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں