نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پنجاب میں شہریوں کوان کی دہلیزپرکوروناویکسین لگانےکی مہم
  • بریکنگ :- ویکسی نیشن کی خصوصی مہم 12 نومبرتک جاری رہےگی،عثمان بزدار
  • بریکنگ :- روزانہ 10لاکھ شہریوں کوویکسین لگانےکاہدف مقررکیاہے،عثمان بزدار
  • بریکنگ :- کورونا کےباعث جانی ومالی نقصان کاسامناکرناپڑا،عثمان بزدار
Coronavirus Updates

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم عابد عرف کاکاجی گرفتار

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم عابدعرف کاکاجی کو گرفتار کر لیا۔

ملزم عابد عرف کاکا جی کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی، ملزم عابد اور اس کے ساتھیوں نے 5 ستمبر کو قصبہ موڑ کے قریب شہری سے لوٹ مار کی تھی۔

واردات میں ملوث دیگر دو ملزمان باسط اور لاڈلہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لوٹ مار کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں