لاہور کے علاقے کاہنہ میں شہری کو لوٹنے کی کوشش ناکام، ایک ڈاکو پکڑا گیا، دوسرا فرار

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں شہری کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی، ایک ڈاکو پکڑا گیا دوسرا فرار ہو گیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو مل گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار بینک سے پیسے نکلوا کر گھر کے دروازے پر پہنچنے والے شہری کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم شور سن کر شہری کا بیٹا بھی گھر سے باہر آ جاتا ہے جس دوران ڈاکوؤں اور شہریوں کے درمیان ہاتھا پائی اور فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ایک ڈاکو فرار اور دوسرا پکڑا گیا، پکڑے جانے والے ڈاکو کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں