شجاع آباد: اوباش نے کھیتوں میں کام کرنیوالی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

کرائم

شجاع آباد: (دنیا نیوز) پل کھارا کے علاقے بستی نوناری میں اوباش نوجوان ساجد نے کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون کو اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ صدر پولیس کے مطابق خاتون کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ ساجد نے اپنے 2 نامعلوم دوستوں کی مدد سے اسلحہ کے زور پر خاتون کو ویرانے میں لے گیا اور جنسی زیاتی کا نشانہ بنا ڈالا، دوران زیادتی 2 نامعلوم دوست خاتون کی برہنہ وڈیو بھی بناتے رہے، خاتون کے شور شرابہ پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور زیادتی کرنے والا ساجد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا، پولیس کو اطلاع دی گئی تو تھانہ صدر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے اور ساجد کے خلاف شادی شدہ خاتون سے زیادتی اور 2 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مدد کرنے اور برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ صدر پولیس تا حال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں