تھانہ چوہنگ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

کرائم

لاہور: (دنیا نیوز) تھانہ چوہنگ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تھانہ چوہنگ کے علاقے میں پولیس اور ڈاکووں کی مبینہ جھڑپ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے، شہری کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر جیسے ہی پولیس وہاں پہنچی ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش جاری ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں