کراچی : رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، دو ملزم گرفتار

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاون مچھرکالونی میں مشترکہ کارروائی کے بعد رینجرز اور پولیس دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مچھرکالونی میں مشترکہ کارروائی کے بعد دو ملزمان ضیاالحق اورحسن خان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان نے 20 ستمبر کو سرسید کے علاقے میں واردات کی تھی۔

رینجرز نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی،حکام نے ملزموں کو مزید تفتیش کے لیئے پولیس کو حوالے کردیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں