نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ہارتا وہی ہے جو ہار کو مانتا ہے،وزیرداخلہ شیخ رشید
  • بریکنگ :- اقلیتوں کوتحفظ دیناریاست مدینہ کالازمی جزوہے،شیخ رشید
  • بریکنگ :- پنجاب کے 40 حلقوں کا فیصلہ اوورسیز ووٹوں سے ہوگا، شیخ رشید
  • بریکنگ :- مسیحی برادری کےلوگ محنت کش ہیں، وزیرداخلہ شیخ رشید
Coronavirus Updates

کراچی: چوروں کی بینک کی اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش، پولیس پہنچنے پر اوزار چھوڑ کر فرار

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سول لائن کے علاقے میں بینک کی اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش کے دوران پولیس پہنچ گئی، ملزمان اوزار چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

کراچی میں وزیراعلی ہاؤس کے قریب نجی بینک کی اے ٹی ایم کو توڑ کر ملزمان نے کیش نکالنے کی کوشش کی۔ اے ٹی ایم توڑنے کی اطلاع پر مددگار 15 پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق اے ٹی ایم میں کیش محفوظ رہا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مشین کو واردات کے دوران نقصان پہنچا۔

پولیس نے موقع سے ملزمان کے چھوڑے ہوئے اوزار برآمد کر لیے۔ ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے کرنے کے بعد واردات شروع کی تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں