لاہور سیشن کورٹ کے قریب ملزم سے اسلحہ برآمد، تھانہ اسلام پورہ منتقل

کرائم

لاہور: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ لاہور کے قریب بابا گراونڈ گیٹ سے اسلحہ سمیت ملزم آغا عمران کو گرفتار کرکے تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا گیا۔

سیشن کورٹ کے بابا گروانڈ گیٹ سے احاطہ عدالت میں داخل ہوتے ہوئے ملزم آغا عمران کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسلحہ لیکر احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

ملزم سے دوران تلاشی نائن ایم ایم پسٹل، میگزینز اور متعدد گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ مزید تفتش کے لیے ملزم کو تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں