پشاور: خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشتگرد ہلاک

کرائم

پشاور: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور ریجن کو خفیہ اطلاع ملی کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش خراسان کے دہشت گرد بڑی کارروائی کے غرض سے علاقہ تھانہ شاہ پور میں موجود ہیں۔

مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کے سپیشل چھاپہ مار ٹیم نے علاقہ شاہپور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

اسی دوران پولیس پارٹی نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو مار ڈالا، 3 دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں