نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 10 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 28 ہزار 777 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 42 ہزار 944 کوروناٹیسٹ کیےگئے،این سی اوسی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 336 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 0.78 فیصدرہی،این سی اوسی
Coronavirus Updates

خان پور: غیرت کے نام پر نوجوان اغوا،جسم کے مختلف اعضا کاٹ دیئےگئے

کرائم

خان پور:(دنیا نیوز)ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں غیرت کے نام پر نوجوان کو اغوا کرکے جسم کے مختلف اعضا کاٹ دئیے گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق خان پور میں تھانہ صدر کی حدود موضع مٹھہ میرانی میں واقعہ پیش آیا جہاں پر مضروب علی میرانی کو ملزمان شاہد حضور بخش بھٹو ودیگر نے غیرت کے نام پر اغوا کیا۔

اندوہناک واقعہ کے بارے پولیس ذرائع نے کہا کہ ملزمان نے علی میرانی کو تیز دھار آلے سے مردانہ صفات سے محروم کر دیا جبکہ ملزمان نے مغوی کا ناک بھی کاٹ دیا،علی میرانی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کو شک تھا کہ علی میرانی کے ان کی رشتہ دار لڑکی سے مراسم ہیں،واقعہ کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں