کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔

کراچی کے علاقے تیموریہ بفرزون میں ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا، مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

بلدیہ ٹاؤن میں اے وی ایل سی سے مقابلے میں کار لفٹر اکرم بلوچ کو بھی دھر لیا گیا، جس کے قبضے سے چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی گئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں