لاہور میں جرائم بڑھنے لگے، 3 موبائل فون شاپس اور گھر میں لاکھوں کی چوری

کرائم

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں جرائم بڑھنے لگے، گلشن راوی میں موبائل فون شاپ اور ڈیفنس میں گھر سے لاکھوں مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔ کوٹ لکھپت میں بھی ڈاکو موبائل فون شاپ کا صفایا کر گئے۔

لاہور میں جرائم کی شرح بڑھنے لگی، ڈاکو اور چور سرگرم ہو گئے۔ گلشن راوی میں 3 چور نقب لگا کر 2 موبائل شاپ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی۔ دکان مالک انیل کے مطابق 35 سے 40 لاکھ روپے مالیت کی واردات ہوئی۔

اسی طرح تھانہ ڈیفنس سی کے علاقے میں گھر سے چور 12لاکھ روپے مالیت کی قیمتی اشیاء لے اڑا، شہری یاسر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسری جانب تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود میں ڈاکوؤں نے موبائل شاپ لوٹ لی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ 3 ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست دے دی۔

سربراہ لاہور پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں