بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پرشوہر کی بیوی کا گلہ کاٹ کر خودکشی

کرائم

قصور:(دنیا نیوز) بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پرشوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر خودکشی کرلی۔

قصور کے نواحی گاؤں قطبہ میں میاں بیوں کے درمیان بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر جھگڑا ہوگیا جس کے بعد خاوند محمد صدیق نے چھری سے بیوی کا گلہ کاٹ کر خود کو بھی ختم کرلیا۔

شمیم بی بی کی چار بیٹیاں تھیں جس پر خاوند نے جھگڑے کے دوران چھری سے گلہ کاٹ ڈالا ،صدیق کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

ڈی پی او قصور کے مطابق میاں بیوی کی لاشیں مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہیں،ابتدائی حا لات سے معاملہ قتل کے بعد خود کشی کا لگتا ہے جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں