پشاور: ٹرک سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ،2 بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گرفتار

کرائم

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں پولیس نے کارروائی کے دوران ٹرک سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی، 2 بین الصوبائی اسلحہ سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقے متنی میں ناکہ بندی کے دوران ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی جس کے خفیہ خانوں سے 4 کلاشنکوف، 19رائفل، 32 پستول، سپیئر پارٹس اور 25 ہزار سے زائد مختلف بورکے کارتوس برآمد ہوئے۔

کارروائی میں دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا، اسلحہ درہ آدم خیل سے پشاور اور بعد ازاں دیگر شہروں کو سمگل کیا جانا تھا، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں