لاہور: دوران ڈکیتی 55 سالہ خاتون کو قتل کردیاگیا

کرائم

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ملت پارک میں دوران ڈکیتی 55 سالہ خاتون کوقتل کردیاگیا۔

ملت پارک میں 55 سالہ مصباح بازار سے گھر جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پرس چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزموں نے گولی مارکر خاتون کو قتل کردیا۔

جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے، پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کوجلد گرفتارکرلیاجائےگا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں