کراچی: ڈکیتی کے دوران پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالے ملزمان کے فرار کی فوٹیج سامنے آ گئی

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی غلہ منڈی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی، ملزمان کی تلاش تاحال جاری ہے۔

لانڈھی غلہ منڈی کے قریب پولیس لوٹ مار کرنے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔ فوٹیج میں ملزمان کو مارکیٹ کے سامنے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے مقابلے کے دوران پولیس اہلکار حمزہ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا جو ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا تھا۔ جائے وقوعہ کے قریب موجود سی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو غلہ منڈی میں داخل ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں